خیبر پختونخوا حکومت نے پاک چین جے سی سی کی منظوری کے لئے 13 منصوبوں کو حتمی شکل دے دی۔
.
وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ آئندہ پاک چین 10 ویں مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی) کے اجلاس کے لئے 13 اہم منصوبوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ان منصوبوں میں پانچ سڑکوں کا انفراسٹرکچر ، تین توانائی ، دو زراعت ، دو صنعتی اور ایک سیاحت کا منصوبہ شامل ہے۔ تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبہ جنوبی اضلاع میں انقلاب لائے گا اور صوبے کو گندم میں خود کفیل کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ توانائی کے منصوبے بھی زیرِ غور ہیں۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ رشکئی ایس ای زیڈ کا جلد ہی افتتاح کیا جائے گا جس سے صنعتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور صوبے میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ آفیشل دستاویزات کے مطابق جے سی سی کی باضابطہ منظوری کے لئے پانچ اہم ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر پراجیکٹس تجویز کیے گئے ہیں۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …