ذرائع ابلاغ کی مدد سے پاک-چین تجارت کو فروغ دینے کے لئے موثر اقدامات اٹھانے کے لئے فورم کا انعقاد۔۔۔۔
Sharza Enter Your Summary here.
ایکسپریس پبلکیشنز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اعجاز الحق نے ذرائع ابلاغ کی مدد سے پاک-چین دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کے لئے موثر اقدامات اٹھانے کی غرض سے منعقدہ مذاکرہ فورم کی میزبانی کی ہے۔ اس فورم میں فیڈریشن آف چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ، ویکٹر الیکٹرانک اپلائنسز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور چائینہ اکنامک نیٹ کے ڈپٹی ایڈیٹر اِن چیف مینگ لینگ جُوان نے شرکت کی۔تقریب میں ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر نے پاکستان کی چین بجھوائی جانے والی برآمدات میں اضافے کے لئے لائسینسنگ کے کردار، ای-کامرس اور مارکیٹنگ کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔ اس تقریب میں ڈاکٹر مرزا اختیار نے دونوں ملکوں کے درمیان جوائینٹ بزنس انویسٹمنٹ کمیٹی کے قیام کے حوالے سے یاداشت پر کیے جانے والے دستخط کے اقدام پر ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے پاک-چین تجارت کو مزید فروغ دینے کے لئے حقیقت پسندانہ اور موثر اقدامات اٹھانے کی اہمیت پر زور دیا۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …