Home Latest News Urdu ذرائع ابلاغ کے متحرک اہم کردار سے خطے میں بیلٹ اینڈ روڈ انشی ایٹیو کا اصل پیغام پہنچ جائے گا۔۔۔۔
Latest News Urdu - November 3, 2019

ذرائع ابلاغ کے متحرک اہم کردار سے خطے میں بیلٹ اینڈ روڈ انشی ایٹیو کا اصل پیغام پہنچ جائے گا۔۔۔۔

چائینہ ریڈیو انٹرنیشنل (سی آر آئی)کے ڈائریکٹر اردو سروس ژاؤ کیاؤ نے کہا ہے کہ ذرائع ابلاغ کے متحرک اور اہم کردار سے خطے میں بیلٹ اینڈ روڈ انشی ایٹیو اور چائینہ-پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کا اصل پیغام پہنچ جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان-چائینہ فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل سید علی نواز گیلانی کی جانب سے دیے گئے عشائیہ میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ذرائع ابلاغ خطے کے مختلف ممالک تک بی آر آئی اور سی پیک منصوبہ کے روشن پہلو کو اجاگر کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور اس دور اندیش تعمیر و ترقی کے منصوبے کے حوالے پھیلائی جانے والی غلط بیانیوں کا تدارک بھی کر رہے ہیں اور چینی قیادت کی جانب سے معاشی شراکت داری اور موثر ابلاغ کے ذریعے سےخطے کی تعمیر و ترقی کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کا اصل پہلو سے روشناس کرا سکتے ہیں۔اس دوران ڈائریکٹر سی آر آئی پاکستان چھین شیانگ کا کہنا تھا کہ ایم 98 دوستی ریڈیو چینل اسلام آباد،لاہور اور کراچی کے عوام کا بیجنگ کے اردو سروس کی مقامی آبادی سے میل ملاپ اور آشنائی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔