رابطہ سازی اور کشادگی سی پیک کے دو اہم ستون ہیں، عمران خان۔
.
ورلڈ اکنامک فورم کے زیر اہتمام پاکستان سے متعلق کنٹری اسٹریٹیجی ڈائیلاگ میں ورچوئل خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے سی پیک کے دوستونوں کا خاکہ پیش کیا جو رابطہ سازی اور کشادگی پر مشتمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک نے روڈ رابطہ سازی کو بڑھا دیا ہے اور سی پیک کے تحت ایم ایل ون منصوبے کو اپ گریڈ کرنے کے بعد پاکستان میں رابطہ سازی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغازہو جائے گا۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں صنعتی ، ڈیجیٹلائزیشن اور زرعی ترقی پر توجہ دی جائے گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی سنکیانگ کے حکام سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاو ن پر اتفاق
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سنکیانگ وایغور خودمختار علاقے کی کمیٹی اور پارٹی سیکریٹر…






