راشکئی خصوصی اقتصادی زون اگلے سال کے آخر تک فعال ہوجائے گا،عبدالکریم خان۔
.
راشکئی سپیشل اکنامک زون میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلٰی برائے صنعت و تجارت کے معاون عبد الکریم خان نے اعلان کیا ہے کہ چین نے پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں کی بہتری کے لئے ایک بہت بڑی سرمایہ کاری کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سی پیک اب فیز 3 میں کامیابی کے ساتھ داخل ہوا ہے۔ اس تقریب میں چینی سفارتخانے اور حکومتی عہدیداران نے شرکت کی۔عبد الکریم خان نے مزید کہا کہ بجلی ، گیس اور دیگر سہولیات اور رابطوں کو یقینی بنانے کے بعد اگلے سال کے آخر تک اس خصوصی اقتصادی زون کو فعال کیا جائے گا۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …