Home Latest News Urdu راشکئی خصوصی اقتصادی زون صنعتی نمو کے ذریعے سے اقتصادی استحکام کا سبب بنے گا، وزیر اعظم عمران خان۔
Latest News Urdu - May 29, 2021

راشکئی خصوصی اقتصادی زون صنعتی نمو کے ذریعے سے اقتصادی استحکام کا سبب بنے گا، وزیر اعظم عمران خان۔

.

پشاور اسلام آباد موٹر وے پر راشکئی سپیشل اکنامک زون (آر ایس ای زیڈ) کے تجارتی آغاز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت ملک میں صنعت اور برآمدات کے فروغ کے لئے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بڑے مواقع موجود ہیں اور وہ چین کی تیز ترین صنعتی نمو سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔ انہوں نے خیبر پختونخواہ حکومت کو ہدایت کی کہ ریئل اسٹیٹ کی قیاس آراؤں سے بچنے کے لئے زون میں اراضی کو لیز پر دیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے مزیدکہا کہ بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ سے ملک میں اقتصادی نمو فروغ پا رہی ہے اورچار فیصد معاشی نمو دیکھی گئی ہے۔ انہوں نے زرمبادلہ کمانے کے لئے ملک میں برآمد پر مبنی صنعت کے قیام پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل صنعتی نظام کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ چینی سفیر نونگ رونگ نے بھی اس موقع پر وزیر اعظم ، حکومت اور پاکستانی عوام کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ای زیڈ پاکستان میں صنعتی ترقی کو فروغ دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے پاکستان اور چین کے مابین اقتصادی تعاون کو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔

Comments Off on راشکئی خصوصی اقتصادی زون صنعتی نمو کے ذریعے سے اقتصادی استحکام کا سبب بنے گا، وزیر اعظم عمران خان۔

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …