Home Latest News Urdu راشکئی خصوصی اقتصادی زون میں آئل سیڈذ ایکسٹرکشن پلانٹ تعمیر کیا جائے گا۔
Latest News Urdu - April 28, 2021

راشکئی خصوصی اقتصادی زون میں آئل سیڈذ ایکسٹرکشن پلانٹ تعمیر کیا جائے گا۔

.

سی پیک کے تحت راشکئی خصوصی اقتصادی زون میں 600 ملین روپےکی لاگت سے آئل سیڈز ایکسٹرکشن پلانٹ قائم کیا جارہا ہے۔ اس پلانٹ میں روزانہ 300 ٹن تیل نکالنے کی گنجائش ہوگی۔ گوادر پرو میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق یہ اقدام اس لیے اٹھایاجارہا ہے کہ چین میں سبزیوں کے تیل کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ مزید برآں چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدہ ٹو کے تحت پاکستانی برآمد کنندگان کو متعدد مراعات فراہم کی جارہی ہیں۔ یہ پلانٹ انجینئر سید محمود قائم کر رہے ہیں ان کا اس ضمن میں کہنا ہےکہ زیتون کے پودے اور سویا بین لگانے سے ملک کو آنے والے سالوں میں چین کی طلب کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

Comments Off on راشکئی خصوصی اقتصادی زون میں آئل سیڈذ ایکسٹرکشن پلانٹ تعمیر کیا جائے گا۔

Check Also

چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے: محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانا او…