Home Latest News Urdu راشکئی سپیشل اکنامک زون کےتین یونٹس کے قیام کے لئے 42.2ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔
Latest News Urdu - March 28, 2021

راشکئی سپیشل اکنامک زون کےتین یونٹس کے قیام کے لئے 42.2ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

.

وزیر منصوبہ بندی و ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیرصدارت راشکئی سپشل اکنامک زون سے متعلق اجلاس کے دوران یہ اعلان کیا گیا ہےکہ حکومت نے سی پیک کے تحت کل 42.2 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ راشکئی سپیشل اکنامک زون (ایس ای زیڈ) کے تین یونٹ قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ سٹیل پلانٹ کا پہلا یونٹ زیر تعمیر ہے اور اس کے لئے مشینری جلد درآمد کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں 79 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ پہلا یونٹ قائم کیا جائے گا جس میں 500,000 ٹن ریبار / کنسٹرکشن سٹیل تیار کیا جائے گا۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں77 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کے ساتھ صنعتی سٹیل کی تیاری کے لئے ایک دوسرا یونٹ قائم کیا جائے گا۔اس اجلاس میں ایس ای زیڈ میں کام کی پیشرفت خاص طور پر زون کو گیس اور بجلی کی فراہمی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔جبکہ حکومت سے امید ظاہر کی گئی کہ وہ رواں سال کے آخر تک گیس اور بجلی کی ترسیل کی لائنوں کو مکمل کرے گی۔

Comments Off on راشکئی سپیشل اکنامک زون کےتین یونٹس کے قیام کے لئے 42.2ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔