سائنس و ٹیکنالوجی میں تعاون پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات کا ایک اہم حصہ ہے ، چینی ناظم الامور پانگ چنکسو
.
پاکستان میں چین کی ناظم الامور پانگ چنکسو نے کہا ہے کہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں تعاون پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات کا ایک اہم حصہ ہے، دونوں ممالک نے مشترکہ طور پر 475 سے زائد تحقیقی منصوبوں کو فنڈز فراہم کیے ہیں جن میں زراعت، ایرو اسپیس، اور کیمیائی صنعت بھی شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین پاکستان خلائی سائنس و ٹیکنالوجی تعاون کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 1976 میں دونوں ممالک کے درمیان بین الحکومتی سائنس و ٹیکنالوجی تعاون کے معاہدے پر دستخط کے بعد شاندار نتائج حاصل ہوئے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان آبی وسائل کے تحفظ، طبی اور صحت کی دیکھ بھال، بائیو ٹیکنالوجی، کمپیوٹر سائنس، ماحولیات، توانائی، موسمیات، ارضیات اور ٹیکنالوجی کے انتظام کے شعبوں میں بھی بہت سے منصوبوں کی مالی معاونت کی گئی ہے
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …