سابق چینی سفیر کی جانب سے پاک چین تعلقات پر لکھی گئی کتاب کی رونمائی ۔
.
پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی 70 سالہ سالگرہ کی مناسبت سے بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے نے لو شولن کی تحریر کردہ کتاب “یو اینڈ اَس-دوئم” کے عنوان سے ایک کتاب کی تقریبِ رونمائی کا اہتمام کیا۔ یہ کتاب چین کے تجربہ کار سفارت کار اور پاکستان میں سابق سفیر نے لکھی ہے۔ اس کتاب میں پاکستان اور چین کے سرکردہ سیاستدانوں، سفارت کاروں، فنکاروں اور دانشوروں کے پاک چین دوستی کے بارے میں تاثرات شامل ہیں۔ چین میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق نے پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے لو شولن کی زندگی بھر کی کوششوں کو سراہا۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…