ساہیوال کول پاور پلانٹ بہترین شاہکارفن کا نمونہ اور عمدہ معیار سے مزیّن۔۔۔۔انڈپنڈنٹ مانیٹرنگ ایجنسیز۔
حالیہ دنوں ایک انگریزی روزنامہ میں ”لائف انڈر دی شیڈو آف کول فائرڈ پاور پلانٹ” کے موضوع پرچھپنے والے مضمون کے مطابق ساہیوال کول فائرڈ پاور پلانٹ نہ صرف بہترین معیارات سے مزین ہے بلکہ پلانٹ کے قرب و جوار کے قصبوں میں رہائش پذیر آبادی کی صحت پر بھی منفی اثراف مرتب ہونے کے امکانات نہایت کم ہیں۔ ڈاکٹر اللہ ڈتہ نے اپنے نام سے منصوب مضمون میں بیان کہ پلانٹ کے سبب قریبی آبادی کی صحت پر پڑنے والے غلط اثرات کے الزامات کو سختی سے رد کیا ہے۔ جبکہ مقامی آبادی نے 24/7 بجلی کی سہولت اور روزگار کے مواقع میسر آنے ہر مسرت کا اظہار کیا. اس کے علاوہ ماحولیاتی نگرانی ایجنسیاں خصوصاً ای پی اے نے بھی ساہیوال کول پاور پلانٹ کے نکاس کے عمل کے معائنہ کے بعد پلانٹ کے ہوا اور پانی کو آلودہ کرنے یا فصلوں کے لئے مضر ہونے کے الزامات کو رد کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پلانٹ کے پانی کے زیاں اور اُووَر پمپنگ کے اعتراضات میں بھی کوئی صداقت نہیں چونکہ یہ پلانٹ لوئر باری دواب نہر سے پانی کا استعمال کرتا ہے اور اس کے اخراجات بھی ادا کرتا ہے۔ ای پی اے کی جانب سے تصدیق شدہ تھرڈ پارٹی تنظیم کے مطابق نمونوں کی جانچ کے بعد پانی کو قابلِ استعمال قرار دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ساہیوال پاور پلانٹ سے نیشل گرڈ میں 2 ارب کلوواٹ بجلی شامل ہوئی جس سے 40لاکھ گھرانوں کی بجلی کی طلب پوری کی .جبکہ کمپنی نے مفت تعلیم کی فراہمی اور تکنیکی تربیت کے لئے ایک تکنیکی تربیتی اسکول کا قیام بھی عمل میں لایا ہے۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …