سدا بہار دوستی :چین کی جانب سے پاکستان کو کووڈ-19 ویکسین کی بروقت فراہمی کی یقین دہانی۔
.
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اپنے چینی ہم منصب وانگ ژی کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں کووڈ- 19 ،دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وانگ ژی نے کہا کہ چین ہنگامی استعمال کے لئےپاکستان کو سینوفرم کے ذریعہ تیار کردہ کووڈ-19 ویکسین کی 10 لاکھ سے زائد خوراک کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔ وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے دو طرفہ گہرے تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور چین کی ون چین پالیسی اور تائیوان ، سنکیانگ ، تبت ، ہانگ کانگ اور بحیرہ جنوبی چین کے معاملات پر چین کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ مزید برآں انہوں نے سی پیک کو ایک تبدیلی کا حامل پراجیکٹ اور علاقائی خوشحالی کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ جے سی سی کا 10 واں اجلاس جلد ہی ہوگا۔