Home Latest News Urdu سدا بہار پاک چین دوستی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔
Latest News Urdu - February 5, 2021

سدا بہار پاک چین دوستی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔

.

چین میں تعینات پاکستانی سفیر معین الحق نے تقریباًہر شعبے میں پاک چین دو طرفہ تعاون کی شاندار الفاظ میں تعریف کرتے کہا ہےکہ کووڈ-19کی عالمی وبا ہو یا کوئی دوسرا مسئلہ دونوں ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک وبائی مرض کی سیاست سے گریزاں ہیں اور اخلاقی اور طبی لحاظ سے ایک دوسرے کی بھرپورمدد کرتے ہیں۔نیز دونوں ممالک نےسیاسی اور اقتصادی تعلقات سے لے کر ثقافتی اور عوامی تبادلے کو تقویت دینے کے لئے تعاون کو مزید فروغ دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا سال 2021ء چین اور پاکستان کے مابین سفارتی تعلقات کی شروعات کی 70 ویں سالگرہ کی وجہ سے نہایت اہمیت کا حامل ہے اور اسے جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔

Comments Off on سدا بہار پاک چین دوستی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔

Check Also

پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف