Home Latest News Urdu سرمایہ کاری بورڈ اور چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کا صنعتی باہمی تعاون کے فروغ کے لئے مشترکہ طور پر اقدامات اٹھانے کے عزم کا اعادہ۔۔۔۔۔
Latest News Urdu - August 31, 2019

سرمایہ کاری بورڈ اور چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کا صنعتی باہمی تعاون کے فروغ کے لئے مشترکہ طور پر اقدامات اٹھانے کے عزم کا اعادہ۔۔۔۔۔

پاکستان کے سرمایہ کاری بورڈ اور چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن نے سی پیک منصوبہ کے تحت صنعتی باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق رائے کیا ہے جبکہ پاکستان خصوصی اقتصادی زونز کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے چینی تجربات سے استفادہ حاصل کرے گا۔سرمایہ کاری بورڈ کے سیکریٹری عمر رسول اور نیشنل ڈویلپمینٹ اینڈ ریفارم کمیشن کےڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں دونوں اداروں کے سربراہاں نے مستقبل میں صنعتی باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ نے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کو پاکستان کی جانب سے صنعتی باہمی تعاون کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔اس کے علاوہ انہوں نےسی پیک منصوبہ کے دوسرے مرحلے کے تحت تجارت کو فروغ دینے کے لئے دونوں حکومتوں کے درمیان صنعتی شعبے میں باہمی تعاون کو تیز کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔این ڈی آر سی نے پاکستان کےدرمیانے اور چھوٹے تجارتی اداروں کو مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی کیونکہ ایسے تجارتی اداروں کو منظم کرنے سے پاکستان کی برآمدات میں واضح طور پر اضافہ ہو گا۔ اس کے علاوہ چینی سپلائی چین بزنسز نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …