Home Latest News Urdu سرمایہ کاری بورڈ پاکستان اور چین بزنس ٹو بزنس تعاون کے لئے پورٹل کا آغاز کرے گا۔
Latest News Urdu - July 1, 2021

سرمایہ کاری بورڈ پاکستان اور چین بزنس ٹو بزنس تعاون کے لئے پورٹل کا آغاز کرے گا۔

.

ایک ویبینار کے دوران بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او آئی) کی سیکریٹری فرینہ مظہر نے چائینہ کونسل فار انٹرنیشنل انویسٹمنٹ پروموشن (سی سی آئی آئی پی) کے اشتراک سے پاکستان چین بزنس ٹو بزنس (بی ٹو بی) انویسٹمنٹ پورٹل شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے پاکستان اور چینی دونوں کمپنیوں کو سرمایہ کاری کے مقاصد کے حصول میں مدد ملے گی۔اس ویبینار میں پاکستان اور چین کے اعلٰی سرکاری عہدیداروں نے شرکت کی۔ ایڈیشنل سیکریٹری بی او آئی خاشی الرحمٰن نے پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے دونوں فریقین کے کردار پر روشنی ڈالی۔

Comments Off on سرمایہ کاری بورڈ پاکستان اور چین بزنس ٹو بزنس تعاون کے لئے پورٹل کا آغاز کرے گا۔

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔