سرمایہ کاری بورڈ چینی سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے،سیکریٹری فرینہ مظہر
.
ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او آئی) کی سیکریٹری فرینہ مظہر نے مقامی ثالثی کے ذریعے سے سرمایہ کاری سے متعلق کسی بھی تنازعہ کو حل کرنے کے حکومتی فیصلے کا اعلان کیا ہے۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ چینی اور پاکستانی مشترکہ منصوبوں کے لئے 13 چینی اور 60 پاکستانی تاجروں نے اندراج کرایا ہےجبکہ سرمایہ کاری بورڈ نے کاروباری کمیونٹیز کی مدد کے لئے چین میں آٹھ اعزازی بزنس مشیروں کی تقرری کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نو خصوصی اقتصادی زونزمیں سے تین پر کام جاری ہے جبکہ صرف راشکئی خصوصی اقتصادی زون نے 260 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کی ہے۔ سیکریٹری فرینہ مظہر نے یہ بھی کہا کہ سرمایہ کاری بورڈ2023ء تک ملک میں 50 ارب بین الاقوامی براہِ راست سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے مواقع پیدا کرنے کے لئے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکسٹائل ، پی پی ایز ،زراعت،صنعت،آٹوموبائل ، لاجسٹک اور کھیلوں سمیت معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوں گے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…