سعودی عرب نے سی پیک کے تحت پاکستان میں سرمایہ کاری کا آغاز کیا ہے،پروفیسر چینگ زیژونگ
.
ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی آف پولیٹیکل سائنس اینڈ لاء کے وزٹنگ پروفیسر اور چہار انسٹیٹیوٹ کے سینئر فیلو چینگ ژی ژونگ نے کہا ہے کہ بدلتے ہوئے بین الاقوامی منظر نامے کی روشنی میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان جامع اسٹریٹجک تعاون پر مبنی تعلقات کا استحکام نہ صرف دونوں ممالک کے باہمی مفادات کے لیے موافق ہے بلکہ مسلم دنیا کے لیے بھی یہ سازگار ہیں اور اس کا عالمی اور علاقائی امور میں بھی اہم کردار ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا ہےکہ پاکستان اور سعودی عرب، اہم علاقائی اور بین الاقوامی پاور کے حامل دو ممالک کے طور پر قریبی تعلقات مستحکم کر رہے ہیں۔ مزید برآں انہوں نے کہا ہےکہ سعودی عرب نے حالیہ برسوں میں پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ کیا ہے اور سی پیک منصوبوں کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے جس سے مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک سے پاکستان میں سرمایہ کاری کی ایک لہر آئی ہے۔
صدر آصف زرداری آئندہ ماہ سرکاری دورے پر چین جائیں گے
صدر مملکت آصف علی زرداری فروری کے پہلے ہفتے میں چین کے دورے پر جائیں گے، جہاں ان کی اپنے …