پاکستانی سفیرمعین الحق نے پاک چین تعلقات کی مضبوط بنیاد پر روشنی ڈالی۔
.
پاک چین دوستی کے صوبوں اور شہروں کے درمیان تعاون کے فورم سے خطاب کرتے ہوئے چین میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین نے دوستی اور تعاون کے 23 نئے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے دونوں ممالک میں 100 سے زائد تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔اس فورم میں سسٹر پروونس کے دو پیئرز، سسٹر سٹیز کے چھ پیئرز،سسٹر پارکس کے دو ہیئرز اور سسٹر لیکس کا ایک پیئر باضابطہ طور پر قائم کیا گیا ہے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…