Home Latest News Urdu سپیشل اکنامک زونز سے پاکستان کی برآمدات میں مختصر عرصے میں سالانہ 5۔1ارب ڈالر کا اضافہ ہوگا۔۔۔صدر،ایف آئی ای ڈی ایم سی۔
Latest News Urdu - September 14, 2019

سپیشل اکنامک زونز سے پاکستان کی برآمدات میں مختصر عرصے میں سالانہ 5۔1ارب ڈالر کا اضافہ ہوگا۔۔۔صدر،ایف آئی ای ڈی ایم سی۔

فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈولپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی کے صدر میاں کاشف کا کہنا ہے کہ جامع اور موثر حکمت عملی کے ذریعے سی پیک منصوبہ کے خصوصی اقتصادی علاقوں کے توسط سےپاکستان کے برآمدات کو نہایت مختصر عرصے میں سالانہ 1ارب ڈالر سے بڑھا کر 5۔1ارب ڈالر تک پہنچایاجا سکتا ہے۔فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈولپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی کے صدر میاں کاشف کا لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندہ سے ملاقات میں مزید کہنا تھا کہ چینی، ترکی، کوریائی اور برطانوی سرمایہ کاروں نے خصوصی اقتصادی علاقوں میں10۔1ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے جبکہ مزید سرمایہ کار سرمایہ کاری میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سرمایہ کار سرامک ،کیمیکلز،سٹیل،فوڈ پراسیسنگ اور گاڑیوں کی صنعتوں میں خصوصی توجہ لے رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈولپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی عوامی اور نجی شراکت داری کا بہترین نمونہ اور خصوصی اقتصادی علاقوں کابہترین نشاں کے طور پر ابھرا ہےجو سی پیک منصوبہ کی مدد سے پاکستانی کی اقتصادی ترقی میں اپنا کردار کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔