سکھر ملتان موٹروے کی تکمیل سے ترقی و خوشحالی کی ایک نئی جہت کا آغاز ۔۔۔۔
سی پیک منصوبہ کے تحت سکھر ملتان موٹروے کی تکمیل سے ترقی و خوشحالی کی ایک نئی جہت کا آغاز ہوگا۔ایم-5موٹروے سے مقامی 29,000افرادی قوت کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے جو مجموعی اعدار و شمار کا %97ہے۔اس منصوبہ سے نہ صرف سات گھنٹے کے سفر کا دورانیہ میں کمی واقع ہوکر 3گھنٹے پر محیط ہوگا بلکہ تیل کے سفری تیل کے اخراجات کم ہونے کے علاوہ ماحول دوست سسٹم کا حامل ہوگا۔اس کے علاوہ سکھر ملتان موٹروے کی تکمیل سے پاکستان کے جنوب اور شمالی حصوں میں ربط سازی میں آسانیاں پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی انفراسٹریکچر کی ترقی کے باعث شہری ٹریفک کے نظام میں بھی بہتری آئے گی۔اس منصوبہ کو تکمیل تک پہنچانے والی چائینہ سٹیٹ کنسٹریکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے وائس جنرل منیجر ڈنگ ژاؤجی کے مطابق یہ کمپنی دنیا کی بہترین کنسٹریکشن کمپنیوں میں سے ایک ہے جواپنی اعلٰی حکمت عملی اور معیار کے باعث تعمیر و ترقی کی منازل کی جانب گامزن ہے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…