سینیٹر شبلی فراز نے پاک چین تعلقات کو مثالی قرار دیتے ہوئےچینی تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
.
وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے چینی قمری نئے سال کے آغاز کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے پاک چین تعلقات کو مثالی قرار دیا اور چینی ماڈل آف گورننس کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے ہی دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک خاص انفرادیت دیکھی گئی ہے۔ چینی طرزِ حکمرانی کےماڈل کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس ماڈل کی تقلید کرنے اور زراعت اور صنعت میں ان کے تجربے سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ مزید برآں انہوں نے سی پیک کو پاکستانی عوام کے لئے چینی تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان سمیت پورے خطے کی خوشحالی کا موجب بنے گا۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …