سینیٹرمشاہدکو پاک چین دوستی اور سی پیک میں کردار کے اعتراف میں سلک روڈ گلوبل نیوز ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔
.
پاکستان چائنا انسٹیٹیوٹ اورسینیٹ کی دفاعی کمیٹی کے چیئرمین اور “فرینڈز آف سلک روڈ کلب” پاکستان کے سربراہ سینیٹر مشاہد حسین سید کو بیجنگ میں منعقدہ بیلٹ اینڈ روڈ 2023 میڈیا کوآپریشن فورم میں پاک چین دوستی اور سی پیک میں کردار اورخدمات کے اعتراف میں سلک روڈ گلوبل نیوز ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔ یہ اعزاز سینیٹر مشاہد حسین سید کی بین الاقوامی تعاون اور روابط کو فروغ دینے کے لیے غیر معمولی خدمات کا اعتراف ہے جبکہ خاص طور پران کے چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو مضبوط بنانے اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹوکو آگے بڑھانے، علاقائی ترقی اور سفارت کاری کو فروغ دینے میں ان کے اہم کردار کو اجاگر کرتا ہے۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …