Home Latest News Urdu سینیٹر مشاہد حسین سید کی جانب سے سری لنکا کو سی پیک کے تحت رابطہ سازی کے عمل سے فائدہ اٹھانے کی دعوت۔
Latest News Urdu - October 12, 2020

سینیٹر مشاہد حسین سید کی جانب سے سری لنکا کو سی پیک کے تحت رابطہ سازی کے عمل سے فائدہ اٹھانے کی دعوت۔

.

سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے امورِ خارجہ اور پاکستان چائینہ انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے سری لنکا کو سی پیک منصوبہ سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے دونوں ممالک کے نجی شعبے کو شامل کرنے پر زور دیا تاکہ وہ دونوں طرف موجود تجارتی صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے زیر اہتمام ’’ پاکستان سری لنکا فری ٹریڈ ایگریمنٹ ‘‘ کی اشاعتی تقریب سے بطورِ مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جبکہ انہوں نےآج اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ سری لنکا پاکستان کا ایک اچھا دوست اور اسٹریٹجک پارٹنر ہے اور اب دونوں ممالک چین کی زیرقیادت بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے سرگرم شراکت دار ہیں۔

Comments Off on سینیٹر مشاہد حسین سید کی جانب سے سری لنکا کو سی پیک کے تحت رابطہ سازی کے عمل سے فائدہ اٹھانے کی دعوت۔

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔