Home Latest News Urdu سی جی جی سی کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کی تلاش میں دلچسپی کا اظہار۔
Latest News Urdu - April 8, 2021

سی جی جی سی کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کی تلاش میں دلچسپی کا اظہار۔

.

چائینہ گیزوبہ گروپ کارپوریشن (سی جی جی سی) کے چیئرمین چن ژاؤوا نے پاکستانی سفیر برائے چین معین الحق کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کی تلاش میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ اس ملاقات کے دوران انہوں نے سی جی جی سی کے دیرینہ تعلقات اور پاکستان کے ساتھ وسیع تر تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین چن نے کہا کہ کووڈ-19کی وبا کے باوجود سی جی جی سی سی پیک کے تحت توانائی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے پرعزم ہے۔ واضح رہے کہ سی جی سی سی پاکستان میں نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ، سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ، جمپیر ونڈ پراجیکٹ ، کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور بھاشا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ جیسے توانائی کے منصوبوں میں شامل ہیں۔

Comments Off on سی جی جی سی کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کی تلاش میں دلچسپی کا اظہار۔

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …