Home Latest News Urdu سی پیک اتھارٹی چیئرمین کی جانب سے سنگاپور کے سرمایہ کاروں کو خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت۔
Latest News Urdu - July 9, 2021

سی پیک اتھارٹی چیئرمین کی جانب سے سنگاپور کے سرمایہ کاروں کو خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت۔

Asim Saleem Bajwa

.

سی پیک کے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کے حوالے سے منعقدہ ایک ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے سنگاپور سے آنے والے سرمایہ کاروں کو سی پیک کے تحت قائم ہونے والےخصوصی اقتصادی زونز سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سنگاپور پاکستان میں اقتصادی ترقی کے لئے رول ماڈل ثابت ہوسکتا ہے اور اپنے سرمایہ کاروں کی مہارت کو اس کے فوائد کے حصول کا ذریعہ بنا سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیکسٹائل اور گارمنٹس کے شعبوں میں سنگاپور کی سرمایہ کاری خاص طور پر فائدہ مند ثابت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوادر فری ٹریڈ زون ستمبر تک مکمل ہوجائے گا اور جلد ہی فعال ہوجائے گاجبکہ انہوں نے ایران کے ساتھ تجارت کی اہمیت کے بارے میں بھی گفتگو کی۔

Comments Off on سی پیک اتھارٹی چیئرمین کی جانب سے سنگاپور کے سرمایہ کاروں کو خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت۔

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …