سی پیک اور بی آر آئی کو افغانستان کی خوشحالی کے ضامن کے طور پر شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین۔
.
آئی پی آر آئی کے زیر اہتمام “سی پیک اور افغانستان: باہمی خوشحالی اور علاقائی رابطہ سازی کا مستقبل” کے عنوان سے ایک ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے خطے کی تقدیر کو بدلنے میں سی پیک اور بی آر آئی کے کردار کی شاندار الفاظ میں تعریف کی۔پاکستان کے سابق سیکریٹری خارجہ محترمہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ سی پیک سرحدوں کے ساتھ رابطے کی نئی راہیں ہموار کرے گا۔ مزید برآں مقررین نے امید ظاہر کی کہ اس میگا پہل کاری کے تحت ہونے والی سرمایہ کاری افغان معیشت کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگی۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…