Home Latest News Urdu سی پیک ایک شفاف، تعمیری اور بے مثال خصوصیات کا حامل منصوبہ ہے۔میجر جنرل(ر)انعام غنی
Latest News Urdu - June 13, 2021

سی پیک ایک شفاف، تعمیری اور بے مثال خصوصیات کا حامل منصوبہ ہے۔میجر جنرل(ر)انعام غنی

.

ایک اہم ریٹائرڈ میجر جنرل اور بین الاقوامی تعلقات اور پولیٹیکل سوشیالوجی کے ماہر انعام غنی نے مختلف طاقتوں کی جانب سے پھیلائے گئے سی پیک کے حوالے  سےمختلف افسانوں پر روشنی ڈالی ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ سی پیک ون-وِن ماڈل اور دوطرفہ تعاون پر مبنی ہے۔نیز سی پیک پراجیکٹس سے متعلق تمام معلومات سی پیک اتھارٹی کی ویب سائٹ پر موجود ہے جو اسے ایک شفاف منصوبہ بناتی ہے۔ قرض کے جال کے حوالے سے وہ لکھتے ہیں کہ چینی پیسہ قرض نہیں بلکہ ایک سرمایہ کاری ہے۔ مزید برآں وہ لکھتے ہیں کہ سی پیک پورے ملک کے لئے فائدہ مند ہے اور یہ ‘صرف ایک منصوبے پر مبنی پراجیکٹ نہیں بلکہ یہ ایک میگا پراجیکٹ ہے۔ آخر میں انہوں نے اس تاثر کو رد کیا ہے کہ چینی ملازمین کی سیکیورٹی کے معاملے میں سی پیک محفوظ نہیں ہے وہ لکھتے ہیں کہ سیکیورٹی ادارے سی پیک منصوبوں پر محفوظ عمل درآمد کو یقینی بنارہے ہیں۔

Comments Off on سی پیک ایک شفاف، تعمیری اور بے مثال خصوصیات کا حامل منصوبہ ہے۔میجر جنرل(ر)انعام غنی

Check Also

وفاقی وزیر جام کمال کی چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات،پاک چین تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کےمطابق دون…