سی پیک سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے پاکستان کی کوششوں میں تیزی کا موجب بنے گا، ڈاکٹر طلعت۔
.
انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک سٹیڈیز کے چائینہ پاکستان سٹیڈی سنٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر طلعت شبیر نے سی پیک کے حوالے سے مثبت رائے عامہ کی تشکیل کے لئے پاک چین تعلقات اور سی پیک دشمن طاقتوں کی خبروں کا تدارک کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کو درپیش تمام اقتصادی مسائل کا ایک بہترین حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک نے پہلے ہی انفراسٹرکچر اور توانائی کے مسائل کو حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیاہے اور اب صنعتی کاری کا مرحلہ مقامی لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کر رہا ہے۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …