سی پیک سے پاک چین دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت ملی ہے،صدر عارف علوی
Enter Your Summary here.
صدر مملکت نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات منفرد اہمیت کے حامل ہیں۔ تفصیات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چین کیلئے پاکستان کے سفیر خلیل الرحمٰن ہاشمی کی ملاقات ہوئی جس میں صدر مملکت نے سفیر کو چین میں بطور پاکستانی سفیر تقرری پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات منفرد اہمیت کے حامل ہیں، چین آہنی پاکستان کا برادر، مستقل اسٹریٹجک تعاون پارٹنر ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بھی کہا کہ چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے، پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا اہم ذریعہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پچھلی ایک دہائی میں پاک چین اقتصادی راہداری نے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دی ہے جبکہ پاک چین اقتصادی راہداری سے دوطرفہ تعلقات کو بھی مزید تقویت ملی ہے۔ڈاکٹر عارف علوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ سی پیک نے ملک میں سڑکوں کا جال بچھانے، اسٹریٹجک اہمیت کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو تیار کرنے میں مدد کی، چین کے ساتھ ثقافتی اور تعلیمی تبادلے مضبوط دوستی کیلئے اہم ہیں۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …