سی پیک فریم ورک کے تحت پاک چین زرعی تعاون کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔
.
وزارتِ منصوبہ بندی وترقی اور خصوصی اقدامات کی وزارت کے ایک اہم عہدیدار سید ظفر علی شاہ کے مطابق سی پیک زرعی تعاون کے ذریعے ملکی پیداوار کو بڑھانے کے لیے جدید کاشتکاری کے ذریعے سے غذائی تحفظ کے بڑھتے ہوئے بحران پر قابو پانے میں پاکستان کو مدد ملے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے غذائی تحفظ کو قومی سلامتی کے ایک اہم جزو کے طور پر تسلیم کیا ہے اور زرعی شعبے میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کے ذریعے زرعی تجارت کو آگے بڑھایا جا رہا ہے جسے سی پیک کے فریم ورک کے تحت تقویت دی جائے گی۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…