سی پیک مضبوط دو طرفہ تعلقات اور خوشحالی کا ایک روشن باب ہے،چینی سفیرنونگ رونگ۔
.
پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے سیکریٹری پلاننگ ڈویلپمنٹ وخصوصی اقدامات نیاز رانا سے ملاقات کے دوران سی پیک کو اہم فلیگ شپ منصوبہ اور خوشحالی کا ایک روشن باب قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں پر ترقی کی راہ ہموار ہونا مضبوط دو طرفہ تعلقات کا مظہر ہے۔ سیکریٹری برائے منصوبہ بندی نے سی پیک پر وزیر اعظم کے بیانیہ کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ یہ حقیقی معنوں میں قومی اہمیت کا حامل ایک عظیم الشان منصوبہ ہے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…