سی پیک منصوبوں پر کام کی پیش رفت تیزرفتاری اور خوش اسلوبی سے جاری ہے۔عاصم سلیم باجوہ
.
سی پیک منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی زیرصدارت ایک اعلٰی سطحی اجلاس کے دوران سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے سی پیک منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تمام منصوبوں پر کام کی پیش رفت تیز رفتاری اور خوش اسلوبی سے جاری ہے۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ توانائی ، سڑک کے انفراسٹرکچر ، صنعتی تعاون ، سماجی و اقتصادی ترقی اور گوادر کی ترقی سے متعلق سی پیک کے 23 منصوبے تشکیل دیئے گئے ہیں جن میں حب میں 1,320 میگاواٹ کوئلے سے چلنے والا پاور پلانٹ منصوبہ مکمل کیا گیا ہے جبکہ گوادر سمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان منصوبہ بھی مکمل ہوچکا ہے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…