Home Latest News Urdu سی پیک منصوبوں کی تکمیل سے خطے میں اقتصادی ترقی کے ایک نئے باب کا آغاز ہوگا،ضیاء اللہ لانگو
Latest News Urdu - June 5, 2023

سی پیک منصوبوں کی تکمیل سے خطے میں اقتصادی ترقی کے ایک نئے باب کا آغاز ہوگا،ضیاء اللہ لانگو

.

 ضیاء اللہ لانگو بلوچستان کے داخلی اور قبائلی امور کےوزیر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری اقتصادی ترقی اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لئے نہایت اہم منصوبہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چینی قونصل جینیا یونڈونگ سے کوئٹہ میں ایک ملاقات کے دوران کیا۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ منصوبہ کی تکمیل سے جنوبی ایشیا کےملکوں کو اپنی مصنوعات آسان اورموثر طریقے سے عالمی منڈی تک پہنچانے کا موقع فراہم ہوگا۔ ضیاء لانگو نے کہا کہ سی پیک کے تحت خطے میں سڑکوں اور ریلویز کے بنیادی ڈھانچے، صنعتی زونز، ٹیکنالوجی، توانائی اور سیاحت کے شعبوں میں کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔

Comments Off on سی پیک منصوبوں کی تکمیل سے خطے میں اقتصادی ترقی کے ایک نئے باب کا آغاز ہوگا،ضیاء اللہ لانگو

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…