Home Latest News Urdu سی پیک منصوبہ:بلوچستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کا اہم محرک۔۔۔۔۔
Latest News Urdu - January 24, 2020

سی پیک منصوبہ:بلوچستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کا اہم محرک۔۔۔۔۔

Sharza Enter Your Summary here.

وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ چائینہ-پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ بلوچستان کے ساتھ ساتھ پورے ملک کے لئے نہایت سود مند ثابت ہو رہا ہے۔ سی پیک منصوبہ کے تحت کئی پراجیکٹس کے کام کی پیش رفت کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ سی منصوبہ جیسے بڑےمیگا پراجیکٹ کی تکمیل کے لئے وقت ضرور درکار ہوگا لیکن اس منصوبہ کی تکمیل سے پاکستان میں پائیدار ترقی و خوشحالی کا دوردورہ ہوگا۔اس کے ساتھ ساتھ صوبائی اور وفاقی حکومتوں کی جانب سے سی پیک منصوبہ کی تعمیر و ترقی کے سلسلے کو آگے بڑھانے سے متعلق اقدامات کو نہایت خوش آئیند قرار دیتے ہوئے انہوں نےکہا کہ حکومت ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کے شعبے کی بہتری پرخاص توجہ دے رہی ہے جس کے سبب صوبے میں تکنیکی اداروں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے یونیورسٹی آف بلوچستان میں چائینہ سٹیڈی سینٹر کے قیام کو احسن اقدام قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ اس سے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستان اور چین کا مشترکہ مستقبل کی چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کے لیے عوامی روابط اور ثقافتی تبادلوں دینے پر زور۔

پاکستان اور چین نے نئے دور میں مشترکہ مستقبل کی چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کے لیے عوام س…