Home Latest News Urdu سی پیک منصوبہ اور بی آر آئی نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے میں امن و استحکام کے لئے نیک شگون ثابت ہونگے۔۔۔سابق فارن سیکریٹری۔
Latest News Urdu - September 25, 2019

سی پیک منصوبہ اور بی آر آئی نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے میں امن و استحکام کے لئے نیک شگون ثابت ہونگے۔۔۔سابق فارن سیکریٹری۔

چائینہ-پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ اور بیلٹ اینڈ روڈ انشی ایٹیو کے ثمرات سے مکمل طور پر استفادہ حاصل کرنے کے لئے پاکستان اور چین کو افغانستان میں امن کے عمل اور تنازعوں کے خاتمے کے لئے دیگر طاقتوں کو مکمل مدد فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار سابق فارن سیکریٹری ریاض محمد خان نے اسلام آباد میں منعقدہ ”پاکستان-افغانستان وے فورورڈد فار بائی لیٹرل ریلیشنز”کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس سیمینار کا اہتمام پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے کیا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں سیاسی استحکام اور امن کا قیام پاکستان میں خوشحالی کی ضامن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں سیاسی ہلچل سے بیلٹ اینڈ روڈ انشی ایٹیو کے تحت ربط سازی اور ترقی خوشحالی کے عمل میں رکاوٹیں حائل ہو سکتی ہیں۔انہوں نے پاکستانی حکومت پر سی پیک منصوبہ کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے ذریعے تعمیر وترقی اور خوشحالی کے سفر کو مزید تیز کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

ساتواں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو چین کے اعلی معیاری کھلے پن کے عزم کو ظاہر کرتا ہے: پاکستانی قونصل جنرل

ساتویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) “نیا دور اور مشترکہ مستقبل” کے …