سی پیک منصوبہ بیلٹ اینڈ روڈ انشی ایٹیو کے کئی اعلٰی پایہ کے پراجیکٹس کا مجموعہ ہے۔چینی وزیر خارجہ
چین کی اعلٰی سطحی وفد نے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی سربراہی میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے۔دونوں ملکوں کی ہم منصب اعلٰی قیادت نے کشمیر اور سی پیک سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس دوران چینی وزیر خارجہ نے کشمیر کے حوالے سے مکمل مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ بیلٹ اینڈ روڈ انشی ایٹیو کے کئی اعلٰی پایہ کے پراجیکٹس کا مجموعہ ہے جس کے سبب پاکستان اور چین کی دونوں حکومتیں اس منصوبہ کو کامیابی کی راہ پر گامزن کرکے ترقی و خوشحالی کی خواہاں ہیں۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات باہمی اعتماد،ہمدردی اور مضبوط دوستی کے رشتے سے مربوط ہیں۔اس دوران پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …