Home Latest News Urdu سی پیک منصوبہ حکومتِ پاکستان کی اہم ترجیحات میں شامل۔۔۔۔چین کی ہر مشکل مرحلے میں پاکستان کی مدد نہایت خوش آئیند۔۔۔۔فردوس عاشق اعوان۔
Latest News Urdu - November 25, 2019

سی پیک منصوبہ حکومتِ پاکستان کی اہم ترجیحات میں شامل۔۔۔۔چین کی ہر مشکل مرحلے میں پاکستان کی مدد نہایت خوش آئیند۔۔۔۔فردوس عاشق اعوان۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ چائینہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ حکومتِ پاکستان کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امریکہ کی سی پیک منصوبہ کے حوالے سے لگائے گئے حالیہ بے بنیاد الزامات سے اتفاق نہیں کرتا۔ان کا اپنے ٹویٹ میں مزید کہنا تھا کہ عظیم بیلٹ اینڈ روڈ راہداری سے نہ صرف پاکستان اور چین کے لئے ترقی و خوشحالی کی نئی راہیں ہموار ہونگی بلکہ اس سے پورا خطہ استفادہ حاصل کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک چین دوستی کئی دہائیوں پر محیط ایک مضبوط اور پائیدار رشتہ ہے اور چین نے ہر مشکل مرحلےمیں پاکستان کو مدد فراہم کیا ہے جبکہ اب سی پیک منصوبہ کے سبب پاکستان میں اقتصادی ترقی کی نئی راہیں ہموار ہوگی۔اسی طرح خصوصی اقتصادی علاقوں کے فعال ہونے سے پاکستان میں روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہونگے۔ معاون خصوصی برائے وزیراعظم نے مزید کہا کہ چین سے لئے گئے کمرشل قرضہ جات میں اگلے چند سالوں میں کمی واقع ہوگی۔واضح رہے کہ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ان خیالات کا اظہارامریکہ کی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری بیورو آف ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشیاء ایلس ویلز کے سی پیک کے حوالے سے لگائے گئے الزامات کے جواب کیا ہے۔امریکہ نے سی پیک منصوبہ کو چین کے لئےایک سود مند پراجیکٹس جبکہ پاکستان کے لئے قرضوں کا دلدل قرار دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔

گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…