Home Latest News Urdu سی پیک منصوبہ خیبر پختونخواہ کی ترقی و خوشحالی کا اہم باب ثابت ہوگا۔۔۔۔
Latest News Urdu - November 6, 2019

سی پیک منصوبہ خیبر پختونخواہ کی ترقی و خوشحالی کا اہم باب ثابت ہوگا۔۔۔۔

سی پیک منصوبہ کے سبب خیبر پختونخواہ کے قدرتی وسائل اور سیاحت کے شعبے کو فروغ پانے کے نئے مواقع میسر آئے ہیں. خیبر پختوخواہ کی صوبائی حکومت قدیمی اہم شاہراہِ ریشم میں اپنے تجارتی مقام اور تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کے لئے تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لا رہی ہے۔ سی پیک منصوبہ کے تحت کئی اہم پراجیکٹس خیبر پختواہ میں شروع کئے گئے ہیں جن میں سکی کناری ہائیڈل پراجیکٹ، رکشئی سپیشل اکنامک زون، حویلیاں تھاکوٹ موٹروے کے علاوہ سوات ایکسپریس وے ٹو ،ڈی آئی خان تا پشاور ایکسپریس وے جیسے حال ہی میں منظور کیے گئے پراجیکٹس اور ایم ایل -1پراجیکٹ سے جڑاحویلیاں ڈرائی پورٹ پراجیکٹ بھی شامل ہے۔ جس سے صوبے میں وسیع معنوں میں صنعتوں کے فروغ پانے سے خوشحالی آئے گی۔ جبکہ جے سی سی کی میٹنگ میں کے پی کی صوبائی حکومت نےصحت عامہ،ووکیشنل ٹریننگ،زراعت اور پیشے کے صاف پانی کی فراہمی میں چینی معاونت کا بھی برملا اظہار کیا ہے۔ اس کے علاوہ کے پی کی صوبائی حکومت چینی تجارتی اداروں کے ساتھ مشترکہ سرگرمیوں کے فروغ کے لئے 2020 کو بیجنگ میں دوسری تجارتی نمائش کا انعقاد کر رہی ہے۔کے پی کے وزیر اعلٰی محمود خان اور صوبائی وزیر خزانہ تمیور جھگڑا نے متذکرہ مقاصد کے حصول کے لئے چینی معاونت کے حصول کو جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

مریم نواز سے چینی کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات، پنجاب میں 700 ملین ڈالر سرمایہ کاری پر رضامند

پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں چین کے اعلیٰ سطح کے وفد نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی اور پنج…