Home Latest News Urdu سی پیک منصوبہ قومی اور علاقائی اقتصادی ترقی کے لئے نہایت اہمیت کا حامل۔۔۔وزیر اعظم عمران خان۔
Latest News Urdu - September 15, 2019

سی پیک منصوبہ قومی اور علاقائی اقتصادی ترقی کے لئے نہایت اہمیت کا حامل۔۔۔وزیر اعظم عمران خان۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ چائینہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ نہ صرف پاک چین دوستی کا عملی نمونہ ہے بلکہ اس میگا پراجیکٹ کے مثبت اثرات ملکی اور علاقائی معیشت پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔وزیراعظم نے مختلف وزارتوں سے سہ ماہی اہداف مرتب کرنے کی منصوبہ بندی اور ان کو مکمل کرنے کی جامع حکمت عملی کی پیش رفت کے حوالے سے استفسار کیا۔اس دوران وزیر منصوبہ بندی و ترقی مخدوم خسرو بختیار نے سی پیک منصوبہ کے مختلف پراجیکٹس کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے گزشتہ دنوں منعقد ہونے والی اجلاس کے حوالے سے آگاہ کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے سی پیک منصوبہ کے مختلف پراجیکٹس کی پیش رفت کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا

اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…