سی پیک منصوبہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا ضامن۔۔۔۔کئی بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لئے امید کی کرن۔۔۔۔ہسپانوی سفیر۔
سپین کے سفیر مینویل ڈیوران گمنیز ریکونے آل پاکستان بزنس فورم کے صدر سید معاز محمود کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کہنا ہے کہ سی پیک منصوبہ سے پاکستان میں تعمیر و ترقی کی ایک نئی جہت کا آغاز ہوا ہے جس سے کئی بین الاقوامی سرمایہ کار راغب ہو رہے ہیں۔اس ملاقات میں دونوں اعلٰی عہدیداران نے دو طرفہ تجارت کے فروغ کے ذریعے سے اقتصادی تعلقات کو مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔اس کے علاوہ ہسپانوی سفیر نے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی معاہدوں کے ذریعے سے تجارت کو فروغ دینے اور نجی شعبے کے مابین روابط بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…