سی پیک منصوبہ کے ایم-5 پراجیکٹ کے سبب ہزاروں مقامی تجارتی مرکز بحال ہوئے۔۔۔۔
چائینہ کنسٹریکشن پاکستان کمپنی لمٹیڈ کے چیئرمین شیاؤ ایچ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ملتان-سکھر موٹروے(ایم-5) کے سبب نہ صرف دونوں شہروں کے درمیان سفر کی مسافت کے دورانیہ میں کمی واقع ہوکر 11 گھنٹے سے 4 گھنٹہ ہوجائے گی بلکہ اس روٹ کے قرب و جوار کی آبادی کی معیارِ زندگی پر بھی دوررس اثرات مرتب ہونگے۔ واضح رہے کہ ملتان-سکھر موٹروے پشاور تا کراچی ایکسپریس وے کا اہم سیکشن ہے جسے سی پیک کے فریم ورک کے تحت تعمیر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے چائینہ کنسٹریکشن پاکستان کمپنی لمٹیڈ کے چیئرمین کا مزید کہنا ہے کہ ایم-5 موٹروے کے سبب موٹروے سے ملحقہ علاقوں کی سماجی-اقتصادی تعمیر و ترقی کی راہیں ہموار ہونے کے ساتھ ساتھ چین اور پاکستان کے باہمی مراسم مزید مضبوط ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملتان شہر نقدآور اجناس آم اور کھجور جبکہ سکھر ٹرانسپورٹیشن حب کے طور پر نہایت اہمت حامل کے شہر ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنی کمپنی کی سٹریٹیجی کے حوالے سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی تکمیل انضمام وسائل ماڈل پر خاص توجہ دے رہی ہے جس کے سبب مقامی معیشت اور صنعتیں مستحکم ہونگی۔چائینہ کنسٹریکشن پاکستان کمپنی لمٹیڈ نے پاکستان کے 4500 مشین آپریٹرز اور 2300 منیجمنٹ اور ٹیکنیکل سٹاف کو ٹریننگ دی ہے۔اسی طرح کمپنی نے سماجی-اقتصادی شعبے کی بہتری کے لئے پاکستان کے 8 یونیورسٹی طلباء کو اعلٰی تعلیم کے لئے چین کے وہان یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں تعلیم کی فراہمی کے لئے 5۔1ملین یوان ادا کیے ہیں.
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…