سی پیک منصوبہ کے تحت ثقافتی ہم آہنگی کے لئے پاکستان اور چین کی فلم انڈسٹری میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کی تجویز
Enter Your Summary here.
پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت نہ صرف معیشت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دیا گیا ہے بلکہ فلموں کی نمائش جیسے تقریبات سے دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان ثقافتی ہم آہنگی پیدا کرنے کی سعی کی جا رہی ہے.پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے زیر اہتمام کانفرنس میں پاکستان اور چین کے شرکاء نے شرکت کی جن میں ڈی جی پی این سی اے کے علاوہ چینی سفارت خانہ کے ثقافتی قونصل جنرل سر فہرست تھے.اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ چین میں عہدِ حاضر میں 60000سنیما ہال ہیں اور چینی فلم انڈسٹری کامیابی و کامرانی کی راہ پر گامزن ہے.اس دوران پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے ڈائریکٹر جنرل جمال شاہ نے دونوں ملکوں میں ثقافتی ہم آہنگی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی فلم انڈسٹری کو ایک نئی جہت دینے کے لئےاس شعبے میں بھی باہمی تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا.
چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے: محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانا او…