سی پیک منصوبہ کے تحت چین پاکستان کو نالج اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں معاونت فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔۔۔۔۔
سی پیک منصوبہ پاکستان میں نالج بیسڈ اقتصادیات کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے جس سے ملک کو ایک عہدِ جدید میں داخل ہونے میں مدد ملے گی۔ اسی طرح چین نے پاکستان کو معلومات اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے ذریعے سے سماجی۔اقتصادی شعبے کی ساخت کو بہتر بنانے کے لئے معاونت کا سلسلہ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس وقت چین وہ واحد ملک ہے جو کئی شعبوں میں پاکستان کے ساتھ معلومات اور ٹیکنالوجی کا تبادلہ کرنے پر راضی ہے۔اسی طرح توانائی کے شعبے میں چین نے پاکستان کو قابلِ تجدید توانائی کی پیداواری ٹیکنالوجی فراہم کی ہے جبکہ زراعت کے شعبے میں بھی چین نے پاکستان کو ایگروکیمیکلز، حشرات کش ادویات، بیجوں اور کھادوں کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے.
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…