Home Latest News Urdu سی پیک منصوبہ کے تحت چین کو ریئر ارتھ میٹل کی درآمدات کیلئے پاکستان ٹرانزٹ روٹ مہیا کرسکتا ہے۔۔۔وفاقی وزیر توانائی
Latest News Urdu - November 22, 2019

سی پیک منصوبہ کے تحت چین کو ریئر ارتھ میٹل کی درآمدات کیلئے پاکستان ٹرانزٹ روٹ مہیا کرسکتا ہے۔۔۔وفاقی وزیر توانائی

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ پاکستان کے توانائی کے شعبے میں 120سے 130ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چین کی پاکستان کے توانائی کے شعبے میں رغبت کے بعد اب جاپان اور ڈنمارک بھی اپنے توانائی کے پیداواری پلانٹس پاکستان منتقل کرنے کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نےچائینہ-پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے پہلے مرحلے کو شاہراہِ قراقرم کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ہیول میکینیکل کمپلکس، ہیوی الیکٹریکل کمپلکس، کامرہ ری بلِڈ فیکٹری اور ٹیکسیلا میں بھاری صنعتوں کے قیام سے مشروط قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ سی پیک منصوبہ کو ملک کی خوشحالی کا اہم مظہر ثابت کرنے کے لئے ٹیکنالوجی کے استعمال اور نئی مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین تقریبا ساری عالمی منڈی پرریئر میٹل انڈسٹری کو سنبھالے ہوئے ہے اور افریقہ سے اِن دھاتوں کو درآمد بھی کرتا ہے۔ پاکستان چین کی اس درآمد میں سی پیک کے ذریعے روٹ مہیا کر کے برآمدات میں خاطر خواہ اضافے کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔