سی پیک منصوبہ کے دوسرے مرحلے میں عوام کی معیارِ زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔۔۔۔ اسد عمر، وزیر منصوبہ بندی و ترقی
چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ نے اسلام آباد میں حال ہی میں وزارت کی باگ دوڑ سنبھالنے والے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر سے خصوصی ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ کے دوسرے مرحلے میں سماجی-اقتصادی شعبے کی ترقی کے ثمرات کے سبب عوام کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ معیارِ زندگی پر دوررس اثرات مرتب ہونگے۔چونکہ سی پیک منصوبہ کی ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کے سبب دوسرے مرحلے میں صنعتی باہمی تعاون، زراعت اور غربت کے خاتمے کے لئے خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ اس دوران چینی سفیر یاؤ جنگ نے وزارت منصوبہ بندی و ترقی کی چارج سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے سی پیک منصوبہ کے پراجیکٹس کی پیش رفت اور ترقی کے سفر پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔
ساتواں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو چین کے اعلی معیاری کھلے پن کے عزم کو ظاہر کرتا ہے: پاکستانی قونصل جنرل
ساتویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) “نیا دور اور مشترکہ مستقبل” کے …