سی پیک منصوبہ کے دوسرے مرحلے کے تحت 1275کلومیٹر روڈبشمول مغربی روٹس تعمیرہونگے۔۔۔۔۔
وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ چائینہ-پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے سبب مغربی روٹس میں تعمیر و ترقی کا آغاز ہوا ہے۔موٹروے پولیس ہیڈ کوارٹر میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ سے قبل مغربی روٹس پر کام کرنے والی کمپنیاں خسارے میں تھیں لیکن سی پیک منصوبہ کے ثمرات اور معاونت کے سبب اب یہ منافع بخش بن گئی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ کے پہلے مرحلے میں 510کلو میٹر شاہراہوں کا جال بچھایا گیا ہے اور اب دوسرے مرحلے میں 1275کلو میٹر روٹس تعمیر کیے جائیں گے۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…