سی پیک منصوبہ کے ساہیوال کول-فائرڈ پاور پلانٹ میں ماحولیات کا تحفظ اہم ترین ترجیح۔۔۔۔۔
ساہیوال کول-فائرڈ پاور پلانٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر لی شین نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمٹیڈ (این ٹی ڈی سی) نے اعتراف کیا ہے کہ ساہیوال کول فائرڈ پاور پلانٹ نہایت محفوظ و قابل اعتماد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پاور پلانٹ کے سبب نہ صرف ملک سے بجلی کے بحران پر قابو پانے میں نہایت مدد ملی ہے بلکہ مقامی آبادی کی غربت میں کمی لانے کے لئے بھی مواقع میسر آئے ہیں۔ ساہیوال کول پاور پلانٹ کے سی ای او نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو ذاتی طور پر پلانٹ کا دورہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے مزید کہا کہ ماحولیات سے تعلق رکھنے والے ماہرین کے مطابق یہ پلانٹ ماحول دوست نوعیت کا حامل ہے اور صاف توانائی کی پیداوار کے کے جدید سازوسامان کو استعمال میں لایا جا ریا ہے جس میں دلچسپی رکھنے والا افراد ازخود معائنہ کر سکتے ہیں۔ ساہیوال پاور پلانٹ میں کام کرنے والے ماحولیاتی انجینیئر زوہیب حسن کھوکھر کا کہنا ہے کہ کمپنی نے پاکستان میں پلانٹ کو فعال کرتے ہی ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کی سرتوڑ کوششیں کیں ہیں۔ اس پلانٹ میں دنیا کے جدید ترین نوعیت کے ماحولیاتی تحفظ کے سازوسامان کی تنصیب کو یقینی بنایا گیا ہے جس کو مقامی ملازمین چلا رہے ہیں۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …