سی پیک گیم چینجر اور علاقائی رابطہ سازی کو فروغ دینے کا ایک بہترین ذریعہ،ڈی جی آئی ایس پی آر۔
.
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے سی پیک کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پورے خطے کے لئے گیم چینجر اہمیت کا حامل ہے اور اس کی تکمیل کے بعد پاکستان پورے خطے کے لئے رابطہ سازی کا ایک مرکز بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے پورے خطے میں خوشحالی لانے کی صلاحیت موجود ہے۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ سی پیک محفوظ ہے اور پاکستان کی جانب سے موثر حفاظتی اقدامات کی وجہ سے خوش اسلوبی سےآگے بڑھ رہا ہے۔ نیز چینی بھی سی پیک کے تحفظ کے لئے پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے حفاظتی انتظامات سے مطمئن ہیں جبکہ سی پیک کے مخالفین کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔