Home Opinion Editorials in Urdu سی پیک منصوبے کے سبب پاکستان میں تعمیروترقی کے ایک نئے دورکا آغاز ہوا ہے۔
Opinion Editorials in Urdu - September 20, 2022

سی پیک منصوبے کے سبب پاکستان میں تعمیروترقی کے ایک نئے دورکا آغاز ہوا ہے۔

.

اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی ایک ریسرچر عروج صغیر لکھتی ہیں کہ پاکستان کے پاس سی پیک کے ذریعے جنوبی، مشرقی اور وسطی ایشیا کی معیشتوں سے جڑنے کا موقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں افرادی قوت کو چینی کاروباری اداروں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کے ذریعے تربیت دی جائے گی۔ پاکستانی تاجروں کو مقامی منڈیوں میں چینی مصنوعات کی بدولت بین الاقوامی مارکیٹ سے روشناس کرایا جائے گا۔ چین نے پاکستان میں سی پیک منصوبوں پر 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ اپنے مضمون میں عروج صغیر مزید لکھتی ہیں کہ پاکستان سے چین کو مجموعی طور پر 251.30 ملین ڈالر کی برآمدات ہوئیں، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے۔ چین نے پاکستان کو 2 ارب ڈالر کے سیف ڈپازٹس کی توسیع کردی ہے۔ سی پیک نے مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے مواقعوں میں اضافہ کیا ہے۔ وہ یہ نتیجہ اخذ کرتی ہیں کہ اب تک 22 منصوبوں میں 75,000 ملازمتیں پیدا ہو چکی ہیں جبکہ سی پیک کے آئندہ منصوبوں کے لیے 1.40 بلین ڈالر کی پیشگی ادائیگی بھی زیر غور ہے۔

Comments Off on سی پیک منصوبے کے سبب پاکستان میں تعمیروترقی کے ایک نئے دورکا آغاز ہوا ہے۔

Check Also

Ambassador Hashmi calls for greater B2B and people-to-people engagements with China

Islamabad: Pakistan’s Ambassador to China Khalil-ur-Rehman Hashmi has said that relationsh…