سی پیک منصوبے کے پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کے لئے چینی محنت کشوں کو بلا تاخیر پاکستانی ورک ویزا کےاجراء کو یقینی بنانے کا فیصلہ۔۔۔۔
حکومت پاکستان نے چینی مزدوروں اور محنت کشوں کو سیاحتی ویزا کی ورک ویزا میں بلا معاوضہ منتقلی کا اعلان کیا ہے۔ اب چینی محنت کش پاکستان سے خروج کیے بغیر مفت سیاحتی ویزا کو ورک ویزا میں منتقلی کی سہولت سے استفادہ حاصل کر سکیں گے۔ خیال رہے کہ 2500چینی شہری سی پیک منصوبہ کے مختلف تعمیری پراجیکٹس کے تحت پاکستان میں کام کر رہے ہیں۔جبکہ حکومت پاکستان نے چینی سفارتی خانے کی درخواست پر چینی شہریوں کیلئے ویزا کی ہیت کی منتقلی کی صورت میں رعایتیں فراہم کرنے کی اجازت دی ہے۔ حکومت پاکستان نے امید ظاہر کی ہے کہ اس اقدام سے چینی شہریوں کی ویزا کی تجدید کے لئےدوبارہ چین کا رخ کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی اور سی پیک منصوبے کے مختلف پراجیکٹس کی پیش رفت میں تاخیر کے اسباب کم ہوکر ترقیاتی کاموں کی تکمیل میں تیزی آئے گی۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…